مشاہدہ کر رہے ہیں کہ حجاب پہننا بنیادی حقوق میں شامل ہے یا نہیں، کرناٹک ہائی کورٹ
بنگلورو: 10/فروری- کرناٹک کے اسکولوں میں حجاب پہننے پر چل رہے تنازعہ کے درمیان ریاست کے ہائی کورٹ میں اس معاملہ پر سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے کہا ’’ہم یہ مشاہدہ کر رہے ہیں کہ سر پر حجاب پہننا بنیاد حقوق میں شامل ہے یا نہیں۔ یہ بھی مشاہدہ کیا جا رہا ہے کہ حجاب پہننا مذہب کا لازمی جز ہے یا نہیں۔‘‘
دریں اثنا ہائی کورٹ نے کہا ہائی کورٹ نے میڈیا کو صلاح دی کہ ہو کسی بھی طرح کے زبانی مشاہدات کو شائع نہ کریں اور حتمی فیصلہ سنائے جانے کا انتظار کریں۔ خیال رہے کہ یہ معاملہ پہلے کرناٹک ہائی کورٹ کی سنگل بنچ میں پیش ہوا تھا جہاں سے اسے وسیع تر بنچ میں بھیج دیا گیا تھا۔