ہمناآباد: مسجد بلال کے میناروں کی تعمیر، محمد صلاح الدین کو پیش کی گئی تہنیت
ہمناآباد: 9/فروری (ایس آر) ہمناآباد کے محلہ بی بی گلی کی مسجد بلال ؓ پر میناروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا۔ محلہ کے ایک ذمہ دار شخص محمد صلاح الدین سہارا مینجر نے کمیٹی سے رجوع ہوکر کہا کے 2 میناروں کی تعمیر میں جو بھی خرچ ہوگا وہ مکمل میں خود اپنی جانب سے ادا کروں گا۔ ان کے اس تیقن پر ذمہ داروں نے تعمیری کام کو شروع کیا۔
کام مکمل ہونے پر مسجد انتظامی کمیٹی نے ایک تقریب منعقد کرتے ہوئے قاضی محمد حبیب سیکریٹری انتظامی کمیٹی نے محمد صلاح الدین سہارا مینجر کی شالپوشی وگلپوشی فرماتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی۔
اس موقع پر محمد صلاح الدین نے انتظامی کمیٹی کو اس بات کا تیقن دیا کہ مستقبل میں جب بھی مسجد میں کوئی بڑا کام درپیش آئے گا تو اپنی جانب سے ہرممکنہ مدد فراہم کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر انتظامی کمیٹی کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔