مہاراشٹر کے پونے میں اسکول یکم فروری سے کھلے جائیں گے: ڈپٹی CM اجیت پوار
پونے: 29/جنوری- مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے کہا ہے کہ ریاست کے پونے ضلع میں اسکول اور کالج یکم فروری سے دوبارہ کھلیں گے۔ پہلی جماعت سے سے 8 ویں جماعت کے لیے، اسکول کے اوقات معمول کے اوقات سے آدھے ہوں گے لیکن کلاس 9 سے 10 کے لیے کلاسز حسب معمول چلیں گی۔ کالج بھی اپنے وقت کے مطابق ہی کھولے جائیں گے۔
اجیت پوار نے مزید کہا کہ اسکول میں حاضر رہنے کے لیے والدین کی رضامندی درکار ہوگی۔ پہلی تا 8ویں جماعت کے بارے میں مزید فیصلہ اگلی میٹنگ میں لیا جائے گا۔