’سَنت کو CM نہیں بننا چاہیے‘، ایک سوامی کے بیان نے طوفان کھڑا کردیا
پریاگ راج کے ماگھ میلے میں شریک سَنت سوامی اویمکتیشورانند نے اس بار سالانہ انعقاد میں مبینہ بدنظمی پر فکر ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سال ماگھ میلے کو بہت نظر انداز کیا گیا ہے۔‘‘
مشہور سَنت سوامی اویمکتیشورانند نے یہ کہہ کر طوفان کھڑا کر دیا ہے کہ ایک سَنت کو وزیر اعلیٰ نہیں بننا چاہیے کیونکہ سیکولرزم کا حلف لینے کے بعد وہ آئینی ذمہ داریوں کے بیچ مذہبی شخص کی شکل میں نہیں رہ سکتا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے تعلق سے سَنت سوامی نے کہا کہ ’’کوئی بھی شخص دو حلف پر عمل نہیں کر سکتا ہے۔ ایک سَنت ’مہنت‘ ہو سکتا ہے، لیکن وزیر اعلیٰ یا وزیر اعظم نہیں ہو سکتا ہے۔ یہ ’خلافت نظام‘ میں ممکن ہے۔ اسلام جس میں مذہبی سربراہ بھی راجہ ہوتا ہے۔‘‘
پریاگ راج میں ماگھ میلے میں حصہ لے رہے سَنت نے اس بار سالانہ انعقاد میں مبینہ بدنظمی پر بھی فکر ظاہر کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس سال ماگھ میلے کو بری طرح نظر انداز کیا گیا ہے۔ کچھ سَنتوں نے بھوک ہڑتال اور خودکشی کی دھمکی بھی دی ہے۔ اگر لیڈر انتخاب میں مصروف ہیں، تو کیا سرکاری افسران میلے کا مناسب انتظام نہیں کر سکتے ہیں؟‘‘ انھوں نے گنگا میں اچانک آبی سطح بڑھنے پر بھی سوال اٹھایا جس سے سَنتوں اور بھکتوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سوامی اویمکتیشورانند نے پوچھا کہ ’’جب حکومت کے پاس ندیوں میں بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے سسٹم ہے تو آبی سطح کو کنٹرول کیوں نہیں کیا جا رہا ہے؟ آبی سطح میں اچانک اضافہ کے سبب کئی لوگوں کو اپنے ٹینٹ منتقل کرنے پڑے۔‘‘
مذہب میں سیاست کی مبینہ مداخلت پر سَنت نے سبھی سیاسی پارٹیوں پر مذہب کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ سبھی پارٹیاں سیاست میں آ گئی ہیں اور یہ رویش اب صرف سَنتوں اور سَنتوں کے ساتھ رشتہ رکھنے تک محدود نہیں ہے، بلکہ وہ اپنے لوگوں کو اہم مذہبی عہدوں پر فائز کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیاں اپنے نظریات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے ووٹروں کے ساتھ مذہبی عہدوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ملک میں کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ مذہبی گرو ان کی زبان میں بات کریں اور اس لیے مذہب کی تشہیر کرنے والے لوگ اس کی ’پرانی کتابوں‘ پر عمل کرتے ہوئے انھیں پریشان کر رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو ہٹانے کی پالیسی کام کر رہی ہے۔‘‘
یوپی اسمبلی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے سوامی اویمکتیشورانند نے کہا کہ ’’لوگوں کو درست آدمی اور درست پارٹی کا انتخاب کرنا چاہیے تاکہ وہ حکومت بننے کے بعد پچھتاتے نہ رہیں۔ لوگوں کو آگے کے انتخابات میں وہی غلطی نہیں کرنی چاہیے۔‘‘