ڈاکٹر واجدہ آل انڈیا دلت مسلم OBC ویلفیئر اسوسی ایشن تلنگانہ کی خاتون جنرل سکریٹری نامزد
حیدرآباد: 22/جنوری (پی این) آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیئر اسوسی ایشن کے بانی صدر جہانگیر پاشاہ نے ڈاکٹر کو آل انڈیا دلت مسلم او بی سی ویلفیئراسوسی ایشن کے ریاست تلنگانہ کی خاتون (مہیلا) جنرل سکریٹری نامزد کیا ہے۔ ڈاکٹر واجدہ بیگم اسوسی ایٹ پروفیسر اور فعال سماجی خدمتگار ہیں۔
بانی و صدر فقیر جہانگیر پاشاہ نے اس موقع پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دلت مسلم اور اوبی سی کے کاز کے تئیں سنجیدہ جدوجہد کریں گی۔ دلت، مسلم اور او بی سیز کے مسائل کو حکومت کے سامنے پیش کرتے ہوئے ان کی یکسوئی کے لیے جدوجہد کریں گی۔ ان میں تعلیمی شعور پیدا کرنے میں اہم رول ادا کریں گی۔ تعلیمی شعبہ سے وابستہ خاتون کا تنظیم کے اہم عہدہ پر فائز ہونا نہایت اہم بات ہے۔
اس موقع پر دلت مسلم او بی سی ویلفیئر اسوسی ایشن کے نیشنل چیئرمین محمد رفیق نے بھی انھیں مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے کہاکہ دلت مسلم او بی سی مختلف مسائل کے شکار ہیں۔ ان کے مسائل کی یکسوئی کے لیے جدوجہد کرنے والے افراد کی ہمیشہ سے ضرورت رہی ہے۔
ڈاکٹر واجدہ بیگم نے کہاکہ وہ خواتین میں تعلیمی شعور بیدار کرنے کے علاوہ ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کریں گی۔ اس موقع پر دیگر ممبران نے بھی تلنگانہ کی خاتون جنرل سکریٹری نامزد کرنے پر ڈاکٹر واجدہ کو مبارکباد پیش کی۔