اب صرف 5 منٹ میں ’ایکس-رے‘ سے معلوم ہوگا کورونا ہے یا نہیں!
سائنسدانوں نے اس طریقہ کو 98 فیصد تک صحیح قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح سے کورونا کا پتا لگانے کے لئے مصنوعی ذہانت (آرٹیفشیل انٹیلی جنس) کا استعمال کیا جاتا ہے۔
اسائایڈنبرا: کورونا وائرس کی جانچ آر ٹی پی سی آر اور ریپڈ انٹی ٹیسٹ معمول کے ذریعے کیا جاتا ہے لیکن اسکاٹ لینڈ کے سائنسدانوں کے ایک گروپ نے اس کے لئے ایکس رے کا استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے۔ سائنسدانوں نے اس طریقہ کو 98 فیصد تک صحیح قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس طرح سے کورونا کا پتا لگانے کے لئے مصنوعی ذہانت (آرٹیفشیل انٹیلی جنس) کا استعمال کیا جاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ایکس رے کے استعمال کے بعد ٹیسٹ آر ٹی پی سی آر سے تیز ہوگا اور اس کا نتیجہ محض 5 سے 10 منٹ کے اندر موصول ہو جائے گا۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجہ میں ایک گھنٹے تک کا وقت لگ جاتا ہے۔ محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایکس رے کے ذریعے اومیکرون ویرینٹ کی موجودگی کا بھی جلد پتا لگا لیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تکنیک اسکین کے مقابلہ 3 ہزار سے زیادہ تصاویر کے ڈیٹا بیس کے لئے ایکس رے کا استعمال کرتی ہے۔ تاہم سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انفیکشن کے شروعاتی مراحل میں کورونا کی علامات کو دیکھ پانا کافی مشکل کام ہوگا۔