بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان میں بلڈ بنک قائم کرنے HRS ضلع بیدر کا مطالبہ

بیدر: 19/جنوری(پی آر) ایچ آر ایس بیدر ضلع کے ذمہ داران کے ساتھ بسواکلیان ایچ آرایس کے ذمہ داران نے سابق رکن قانون سازکونسل مسٹر وجئے سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے بلڈ بنک کے قیام کے مطالبہ پر مبنی ایک یادداشت پیش کی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ بسواکلیان قومی شاہراہ سے متصل ہے۔اور آئے دن یہاں حادثات پیش آرہے ہیں۔

شدید زحمی افراد کو یا زچگی یا دیگر آپریشن وغیرہ کیلئے مریض کو خون کی ضرورت پڑت ہے تو بسواکلیان سے بیدر شہر جو کافی فاصلہ پر واقع ہے بیدر آکر بریمس اسپتال میں واقع بلڈبنک سے بلڈ بسواکلیان تک لے جانا بہت دشوار اور مریضوں کی جان بچانے کیلئے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ایسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایچ آر ایس بیدر ضلع کے ذمہ داران محمد شعیب اور محمدذاکر کے ہمراہ بسواکلیان ایچ آر ایس کے ذمہ دارشیخ قرار احمد نے بسواکلیان میں مسٹر وجئے سنگھ سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ وجئے سنگھ کے والد آنجہانی مسٹر این دھرم سنگھ کی یاد میں بلڈ بنک کا قیام یا حکومت کی جانب سے بلڈبنک کے قیام کیلئے پیش رفت کی جاتی ہے تو بسواکلیان کی عوام کے حق میں بہتر اور تاریخی اقدا ہوگا۔

واضح رہے کہ ایچ آر ایس بیدر ضلع کی جانب سے پہلے لاک ڈاؤن سے تاحال روزانہ بے سہارا غریب افراد میں پابندی کے ساتھ کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!