ہمناآباد: MLA راج شیکھر پاٹل کی صدارت میں KDP کا اجلاس، بیشتر سرکاری محکمۂ جات کی کارکردگی عدم مطمئن
ہمناآباد: 17/جنوری (ایس آر) ہمناآباد تعلقہ پنچایت میٹنگ ہال میں رکن اسمبلی راج شیکھر پاٹل کی صدارت میں کے ڈی پی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں راج شیکھر پاٹل نے مختلف محکمۂ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جائزہ کے دوران مختلف سرکاری عہدیداران کو رکن اسمبلی کی برہمی برداشت کرنی پڑی۔
اجلاس کے دوران رکن اسمبلی نے عہدیداروں کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرسرکاری عہدیداران اپنے فرض سے کوتاہی کریں گے تو میں خاموشی اختیار نہیں کروں گا۔ انہوں نے لاپرواہ عہدیداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کی بات کہی۔ اجلاس کے آغاز میں محکمۂ صحت کے عہدیداروں سے کورونا کی تیسری لہر کے چلتے تمام انتظا مات کی تفصیلات حاصل کی اور پہلی اور دوسری لہر میں مرنے والوں کو حکومتی امداد سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
رکن اسمبلی نے صحافیوں کو اس بات کی اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کے مشن سنجیونی اسکیم کے تحت ہمناآباد تعلقہ کے اسپتال کو دیڑھ کروڑروپیوں کے اعلی درجہ کے طبی اشیاء حاصل ہو ئے ہیں اور چٹگوپہ تعلقہ کے لئے 5 ایکڑ میں نیا سرکاری اسپتال قائم کیا جائے، جس کے لئے 25/کروڑ روپئے منظور ہوئے ہیں حکومت کی جانب سے جگہہ کی منظوری ملتے ہی اس کے تعمیری کاموں کا آغاز ہو گا اور راجیشور میں ڈاکٹرس کے لئے دیڑھ کروڑ روپیوں سے کوآرٹرس کی تعمیر کی جا رہی ہے۔
اجلاس کے دوران چٹگوپہ تعلقہ کے شامتاآباد کے گرام پنچایت ممبر اسد پٹیل نے اپنے گاؤں کے مسائل کو راج شیکھر پاٹل کے علم میں لایا، ان کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا تیقن دیا رکن اسمبلی نے اور کہا کے چٹگوپہ تا قومی شاہراہ تک سڑک کی حالت خستہ حال ہوچکی ہے، جلداز جلد اس سڑک کے تعمیری کاموں کا آغاز ہو گا۔
ہمناآباد میں چل رہے کیمیکل کارخانوں کی وجہہ سے مانک نگر، گڑونتی، موڑکھیرہ، بسنت پور گاؤں کی عوام پینے کے لئے صاف پانی میسر نہیں ہورہا ہے،آلودہ پانی کی وجہہ سے عوام کی صحت متاثر ہو رہی ہے۔ کیمیکل کارخانوں کی جانب سے عوام کو ئی مشکلات نہ پیش آئیں، پالیوشن کنٹرول بورڈ کے عہدیداروں نے کہا کے بیدر کے صنعتی علاقہ میں ایک پلانٹ قائم کیا گیا ہے۔ جہاں پر کیمیکل کارخانوں سے نکلنے والے فاضل پانی کو تلف کیا جائے گا۔
بیدر تا ہمناآباد نئی تعمیر ہونے والی سڑک کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداران سے تقصیلات حاصل کی، عہدیداروں نے راج شیکھر پاٹل کو بتلایا ہے ہمناآباد آئی بی سے بیگ پٹرول پمپ تک سڑک کی توسیع کرتے ہوئے 4 لائین کی سڑک بنائی جائے گی۔ جس کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے 30 کروڑ روپے منظور ہوئے ہیں۔ عنقریب اسکا بھی ٹنڈر ہو گا۔
محکمۂ پولیس کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے رکن اسمبلی نے کہا کے جہاں کہیں پر بھی جوا، مٹکہ چل رہا ہے اس کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ٹرافک کے بہاؤ کو آسان بنایا جائے۔ اس موقع پر ایم ایل سی ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، ایم ایل سی بھیم راؤ پاٹل، ہمناآباد تحصلیدار پردیپ کمارہیرے مٹھ، ڈاکٹر گوند، محمدحُسام الدین بابا چٹگوپہ چیف آفیسر کے علاوہ تمام سرکاری محمکۂ جات کے اعلی عہدیداران موجود تھے۔