انتقال پُرملال

انتقال پُر ملال

بیدر:13/ جنوری(اے ایس ایم) یہ خبر انتہائی رنج و غم کے ساتھ پڑھی جائیگی کہ بگدل کی بزرگ شخصیت محمد یعقوب علی المعروف محمد بابو میاں سوداگرساکن بگدل کا کل بعد نماز مغرب بعمر 80سال انتقال پر ملال ہو گیا۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج مورخہ 13/جنوری بروز جمعرات صبح 11بجے جامع مسجد بیدر میں جناب محمد عطاء اللہ صدیقی کی امامت میں ادا کی گئی،اور بعد نماز ظہر جامع مسجد بگدل میں بھی ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت مردان غیبؒ بگدل میں عمل میں آئی۔جلوس، نماز جنازہ اور تدفین کے مو قع پر دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کرتے ہوئے مر حوم کے حق میں دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کو پُرسہ دیا اور صبر کی تلقین کی۔

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4دختران اور فرزند محمدطاہر سوداگر مالک مسکان موبائل بیدر بگدل شامل ہیں نے دعائے مغفرت کی گذارش کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!