بسواکلیان: يرنڈی کے سرکاری اُردو پرائمری اسکول کی SDMC کی تشکیل
بسواکلیان: 13/جنوری (ایم این) سرکاری اردو ہائیر پرائمری اسکول یرنڈی میں 12 جنوری کو مدرسہ ہذا کے میر معلم امام الدین کی زیر صدارت اولیائے طلبہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس ڈی ایم سی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔ اس موقع پر محمد مستان سی آر پی اردو، گرام پنچایت نائب صدر پھلیندر ہبارے کے علاوہ میرمکرم علی و کلیم چودھری مدرس سرکاری اسکول موجود رہے۔ اجلاس میں حاجی میاں کو ایس ڈی ایم سی صدر اور سلطانہ بیگم کو نائب صدر کی حیثیت سے چنا گیا۔