بیدرضلع بیدر سے

جماعت اسلامی ہند، بیدر کا ”صحافت (پریس) سے ایک ملاقات“ پروگرام

بیدر:12/ جنوری(اے این) جماعت اسلامی ہند، بیدر کی جانب سے ہوٹل بیدر گیٹ وے، بالائی منزل مالابار گولڈ اودگیر روڈ بیدر میں آج ”صحافت(پریس) سے ایک ملاقات“ پروگرام منعقد ہوا۔ محمد آصف الدین میڈیا انچارج بیدر و رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند حلقہ کرناٹک نے جماعت اسلامی ہند کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ جماعت اسلامی ہند اپنے قیام سے ہی مسلسل آج تک ملک کی ترقی، ملک میں امن و شانتی کے قیام اور خدمت خلق کا کام بلا لحاظ مذہب و ملت انجام دے رہی ہے۔ یہ ایک مذہبی جماعت ہے، اس کی تعلیمات زندگی کے تمام شعبوں کو گائیڈ کرتا ہے۔ ملک کے مسائل حل ہوں اور اس ملک کی ترقی میں سب شریک ہوں اس کے لیے یہ جماعت لوگوں کو ایجوکیٹ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کے بعد دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت بھارت کی ہے۔ جمہوریت کا چوتھا ستون میڈیا ہے، میڈیا کا کام عوام کی نمائندگی کرنا ہے، حکومت سے اپنے ذاتی مفاد کے لیے پبلک کی نمائندگی نہ چھوڑے بلکہ حکومت سے سوال پوچھتے رہے۔ چند سالوں سے ملک میں کوویڈ کا اثر رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت نے ملک میں قوم و ملت کی خدمت بلا لحاظ مذہب و ملت کی ہے مثلاً بھوپال میں مسافروں کو کھانا، کپڑا ور ضرورت کے دیگر سامان دیا۔ بنگلور میں مرسی مشن کے ساتھ کوویڈ کی دوسری لہر میں کروڑوں کا خرچ کیا، ساحلی علاقوں میں لاکھوں روپیے خرچ کیے، سیلاب زدہ علاقوں میں گھر بنا کر انہیں عطیہ کیا، اپنے خالق کی طرف پلٹو(ٹرن ٹو کریٹر) موضوع پر 15 دن کی مہم چلائی۔

شہر بیدر میں H.R.S کے ذریعہ 500 دنوں سے مسلسل کھانا تقسیم کیا جارہا ہے، کارونیہ بینک کے ذریعہ چھوٹے تاجروں کو خود کفیل بنایا جارہا ہے، اس بینک نے دو سال کی قلیل مدت میں کروڑوں کا ٹرانسکشن کیا ہے، جس کا روزآنہ ریکوری 5 لاکھ ہے۔ باہمی بھائی چارہ کے قیام اور نفرتوں کو دور کرنے کے لیے سدبھاوٴنا منچ قائم کیا ہے۔ FDCA کے ذریعہ سیاسی فیلڈ کو متاثر کرنے کے لیے، ایسے لوگ حکومت میں آئیں جو تمام مذہب کا احترام کرتے ہوں۔ تعلیمی میدان میں اسکول، کالج اور یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے اور تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لیے طلبہ تنظیم SIOاور طالبات کے لیے GIO سر گرم عمل ہے۔

میڈیا نمائندوں کے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے شہر بیدر میں 105 سے زائد بیوہ و مستحق خواتین کو 500 روپیے ماہانہ وظیفہ دیا جاتا ہے۔ اسکول میں زیر تعلیم مستحق بچوں کو اسکالر شپ دی جاتی ہے۔ سید عبد الستار امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر نے کہا کہ ہمارے ملک اور شہر کو بھائی چارہ کی ضرورت ہے۔ میڈیا سوسائٹی کا کریم ہوتا ہے، جماعت کا پوائنٹ آف ویو محدود نہیں ہے۔ انسان کی بدھی شکتی بہت بڑی ہے۔

محمد نظام الدین رکن جماعت نے بھی بزبان کنڑی میں اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر محمد عارف الدین، مجتبیٰ خان معاونین امیر مقامی، توحید سندھے ضلعی ذمہ دار شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر، نسیم النساء ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند، شہر بیدر، حرمین شریفین ذمہ دار GIO موجود رہے۔ محمد آصف الدین نے تمام ذمہ داران جماعت کا تعارف کرایا۔ محمد نجیب الدین میڈیا کو آرڈینیٹر نے اظہارِ تشکر کیا۔ حسب روایت تمام شرکاء کو مقامی جماعت کی جانب سے بطور تحفہ معلومات پر مبنی سال نو کی ڈائری اور سال 2022 کا دیدہ زیب کیلنڈر پیش کیا گیا اور تمام شرکاء کے لیے پر تکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!