برادر نجم الدین اربکان صدر ایس آئی او بسواکلیان یونٹ منتخب
بسواکلیان: 11/ جنوری (پی این) ایس آئی او بسواکلیان یونٹ کا سالانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں نجم الدین اربکان کو ممبران کی متفقہ رائے سے صدر ایس آئی او بسوا کلیان یونٹ منتخب کیا گیا۔ برادر نجم الدین رواں میقات جنوری تا ڈسمبر 2022 کیلئے منتخب ہوئے۔ اس سے قبل نجم الدین اربکان مقامی یونٹ میں مختلف ذمہ داریان انجام دے چکے ہیں۔ انتخابی اجلاس کی نگرانی برادر عاصم جواد ریاستی سیکریٹری ایس آئی او کرناٹک نے کی۔
بعد اذاں صدر مقامی برادرنجم الدین اربکان کی نگرانی میں مقامی تنظیمی ذمہ داران کا انتخاب بھی عمل میں آیا۔ جس میں سہیل میاں کو (یونٹ سکر یٹری)، میر مشتاق علی (کیمپس سیکریٹری)، سہیل قاضی (پی آر سیکریٹری)، سید صابر (میڈیا سکر یٹری)، مجتہد عمر قریشی (آئی سی سی آرگنائزر)، ریاض پٹیل (آرگنائزر برائے ہفتہ واری اجتماع)، مجتہد چابکسوار (ناظم برائے بیت المال) کے طور پر ذمہ داریاں انجام د یں گے۔