ٹاپ اسٹوری

ہندوتوا خطرے میں ہو سکتا ہے، لیکن ہندو مذہب نہ کبھی خطرے میں تھا نہ کبھی ہوگا: دگوجے سنگھ

اپنی تقریر کے دوران دگوجے سنگھ نے کہا کہ ہندو مذہب بہت عظیم اور وسیع ہے، اس میں سبھی کی عزت کی جاتی ہے، لیکن کچھ لوگ اس کا استعمال صرف سیاسی روٹیاں سینکنے کے لیے کر رہے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے اندور میں کانگریس لیڈر دگوجے سنگھ نے آر ایس ایس اور ہندوتوا کے خلاف سخت آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ملک میں ہندو مذہب کو خطرے میں بتا رہے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔ دگوجے نے کہا کہ ’’جو لوگ کہتے ہیں کہ ہندو مذہب خطرے میں ہے، ان کے لیے بتا دوں کہ اس ملک کے صدر، وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ ہندو ہیں۔ ہندوتوا خطرے میں ہو سکتا ہے لیکن ہندو مذہب کبھی خطرے میں نہیں تھا اور مستقبل میں بھی کبھی نہیں ہوگا۔‘‘

اپنی تقریر کے دوران دگوجے سنگھ نے کہا کہ ہندو مذہب بہت عظیم اور وسیع ہے۔ اس میں سبھی کی عزت کی جاتی ہے، لیکن کچھ لوگ اس کا استعمال صرف سیاسی روٹیاں سینکنے کے لیے کر رہے ہیں۔ آر ایس ایس پر حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’آر ایس ایس پوشیدہ طور پر نفرت پھیلانے کا کام کرتی ہے۔ بی جے پی اور آر ایس ایس سے جڑے لوگ ہندو مذہب کو خطرے میں بتا کر سیاسی عہدوں کو حاصل کر پیسہ کماتے ہیں۔‘‘

اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے آر ایس ایس کا موازنہ دیمک سے بھی کر ڈالا۔ انھوں نے پروگرام میں موجود لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسی تنظیم سے لڑ رہے ہیں جو اوپر سے نظر نہیں آتا۔ ٹھیک ویسے ہی جیسے کہ دیمک کسی چیز یا گھر کو اندر سے کھوکھلا کرنے میں لگی رہتی ہے، اسی طرح آر ایس ایس بھی کام کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!