ضلع بیدر سےہمناآباد

ہمناآباد: صدر بلدیہ کستور بائی کے وارڈ میں سڑک کی خستہ حالت، فوری مرمت ناگزیر

ہمناآباد: 6/جنوری (ایس آر) ہمناآباد بلدیہ کے صدر کے عہدے پر کانگریس پارٹی کے رکن بلدیہ کستور بائی فائز ہیں اور یہ ہمناآباد بلدیہ میں وارڈ نمبر 25 ٹیچرس کالونی کی نمائندگی کرتی ہیں، 2019کے بلدیاتی انتخابات میں ان کے مقابل اُمیدوارنے انتخابات سے دستبرداری اختیار کرنے کی وجہہ سے یہ بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں۔ صدر بلدیہ کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد صدر بلدیہ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ بلدی عملہ کے ساتھ مل کر ہمناآباد کی ترقی کے لئے کام کریں، مگر موجودہ وقت میں یہ شہر میں ترقیاتی کام انجام دینے کے بجائے خود اپنے وارڈ پر توجہ نہیں دے رہی ہیں۔ جسکی وجہہ سے ان کے وارڈ میں موجود ہ سڑک کی حالت خستہ حال ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے بموجب کلور سڑک تا کٹھلی چوراستہ تک سڑک کی تعمیر کے لئے نگر اُوتھان فیس تھری اسکیم کے تحت 52لاکھ روپے منظور ہوئے تھے ان52لاکھ روپیوں سے سڑک اور دو بریج بنوانا تھا دو بریج تو بنائے گئے مگر سڑ ک کی ادھوری تعمیر کی گئی اہلیان محلہ کے کہنے کے مطابق جس گتہ دار نے اس سڑک کی تعمیر کا گتہ لیا تھا اُس نے دو بریج کی تعمیر میں تخمینہ سے کافی زیادہ رقم خرچ کی ہے اس کے لئے اس سڑک کی تعمیر ادھوری رہ گئی ہے۔

تعمیر ادھوری رہنے کی وجہہ سے آس پاس کے مکینوں کا گندہ پانی سڑک پر بہنے لگا ہے اور کیچڑ کی وجہہ سے کئی ٹووہیلر مسافرین حادثہ کا شکار ہوچکے ہیں اہلیان محلہ نے متعدد مرتبہ صدر بلدیہ کے علم میں اس سنگین مسئلہ کو لایا گیا، مگر صدر بلدیہ نے اس سنگین مسلۂ پر کچھ کاروائی کرنے کی بجائے لب کشائی کرنے کی بھی زحمت گوارہ نہ کی۔

ہمناآباد کی عوام کے ذہنوں میں یہ سوال گشت کر رہا ہے کے جو صدر بلدیہ خود اپنے وارڈ کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہورہی ہیں ایسی صدر بلدیہ کی صدارت میں ہمناآباد میں کیسے ترقیاتی کام انجام دئیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!