بیدرضلع بیدر سے

بیدر: غریب و مستحقین میں الماس فاؤنڈیشن اسکول کے طلبہ نے تقسیم کیے بلانکٹس

بیدر: یکم جنوری (پی آر) شیخ یاسر چاؤش سکریٹری الماس فاؤنڈیشن اسکول کی اطلاع کے بموجب آج یکم جنوری بروز ہفتہ 2022 کوصبح کی اولین ساعتوں میں الماس اسکول اور جامعۃ الحسنات کے طلباء کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات، گاون چوک، شاہ گنج، عثمان گنج، فتح دروازہ، چوبارہ روڈ، درگاہ پورہ، صدیق شاہ تعلیم، نئی کمان، بس اسٹانڈ، ریلوے اسٹیشن اور فٹ پاتھ پر رہنے والے معذور اور بے سہارا، غریب مستحق لوگوں میں بلانکٹس تقسیم کیے گئے۔

پری پرائمری اور پرائمری کے بچوں نے پیسے جمع کر کے 250بلانکٹس تقسیم کیے۔ چھوٹے چھوٹے بچے اسکول کے ڈریس میں سڑکوں پر پیدل چل کر جب تقسیم کر رہے تھے تو شہر میں خوشنما منظر نظر آرہا تھا۔ بچوں کے ساتھ اسکول ویان اور دینیات کے اساتذہ کرام مولانا عبد القدیر، مولانا رفیع، حافظ عبد اللطیف، محمد شکیل، محمد اطہر انچارج بس موجود تھے۔ ان کی نگرانی اور سر پرستی حضرت مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی سر پرست الماس اسکول نے کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!