اترپردیشریاستوں سے

آپ کو اکھلیش کا ’نظام‘ چاہئے یا پھر مودی-یوگی کا ترقی والا نظام؟ امت شاہ کا عوام سے سوال

مراد آباد: بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مراد آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو پر نشانہ لگایا۔ امت شاہ نے کہا کہ اکھلیش یادو کی حکومت کے دوران 700 فسادات ہوئے لیکن یوگی حکومت کے دوران فسادی آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ پاتے۔

امت شاہ نے مزید کہا، نظام کا مطلب حکمرانی ہوتا ہے لیکن اکھلیش یادو کے لئے اس کا مطلب این سے ‘نسیم الدین‘، آئی سے ’عمران مسعود‘، زیڈ اے سے ’اعظم خان‘ اور ایم سے ’مختار انصاری‘ ہے۔ میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ آپ کو اکھلیش یادو کا ’نظام‘ چاہئے یا پھر یوگی-مودی کا ترقی والا نظام؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!