ظہیرآباد: گورنمنٹ ڈگری کالج کے سائن بورڈ پر اُردو لکھنے اور گیسٹ لیکچرز کی فراہمی کیلئے آئیٹا کی نمائندگی
ظہیر آباد: 29/ڈسمبر (پی آر) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرزاسوسی ایشن AIITA ظہیر آباد ڈویژن کے صدر خواجہ نظام الدین کی قیادت میں ایک وفد نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد شریمتی بھوانی سے ملاقات کرتے ہوئے گزشتہ مہینہ نیاک کی جانب سے گریڈ بی حاصل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کالج میں اردو میڈیم گیسٹ لیکچرز کی فراہمی اور کالج کے سائن بورڈ پر کالج کا نام اردواور تلگوزبان میں تحریر کروانےکی پر زور اپیل کی۔ پرنسپل نے واضح تیقن دیا اس موقع پر آئیٹا کے ذمہ داران عمران احمد خان محمد، عبدالمجید محمد ارشاد، محمد ناظم الدین غوری، محمد صلاح الدین، محمد رفیق احمد، مظفر احمد لیکچرر ودیگر موجود تھے