لدھیانہ دھماکہ معاملہ میں بڑی کامیابی، جرمنی میں گرفتار ہوا ملزم جسونت ملتانی
بتایا جا رہا ہے کہ جسوندر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارے پر کام کر رہا تھا، اس نے آئی ایس آئی کے اشارے پر لدھیانہ کورٹ میں دھماکے کی سازش تیار کی تھی۔
لدھیانہ کورٹ دھماکہ کیس میں ایک بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔ دھماکہ کے ملزم جسونت سنگھ ملتانی کو جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ خبروں کے مطابق ہندوستان کی گزارش پر جرمنی کی پولیس نے جسوندر سنگھ ملتانی کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جسوندر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے اشارے پر کام کر رہا تھا۔ اس نے آئی ایس آئی کے اشارے پر لدھیانہ کورٹ میں دھماکے کی سازش تیار کی تھی۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ 23 دسمبر کو پنجاب میں لدھیانہ کے کورٹ میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی تھی اور 6 لوگ زخمی ہو گئے تھے۔ بعد میں پولیس کی جانچ میں پتہ چلا کہ بم لگاتے وقت دھماکہ ہو گیا تھا اور بم لگانے آیا پنجاب پولیس کا برخاست کانسٹیبل گگن دیپ دھماکے کی زد میں آ کر مر گیا تھا۔