کولکتہ: مغربی بنگال کے سلی گڑی میں یوا سنکلپ یاترا نکالنے کی کوشش میں مقامی رکن اسمبلی سمیت بی جے پی کے 30 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جوئے ٹوڈو، ڈی سی پی سلی گڑی پولیس نے کہا ،’’انہیں اس لئے گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے یوا سنکلپ ریلی نکالنے کے لئے پہلے سے اجازت طلب نہیں کی تھی۔‘‘