خبریںعالمی

برازیل کی جیلوں میں تصادم سے 40 ہلاک

جنوبی امریکی ملک برازیل کی جیلوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد بڑھ کر 40 پہنچ گئی ہے۔ برازیل کے حکام کے مطابق گزشتہ روز شمالی برازیل کی 4 جیلوں میں قیدیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں، جن کے بعد جیلوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ جیل حکام کے مطابق قیدیوں کے درمیان جھڑپ کی فوری کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ہے، تاہم حکام نے وجہ جاننے کے لئے معاملہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برازیل کی ریاست ایمازوناس کے شہر مناؤس میں واقع جیل میں قیدیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!