ریاستوں سےمہاراشٹرا

ممبئی: یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمنیشن کی جانب سے 29 دسمبر کو ہوگا ایک سیمینار

ظالمانہ قوانین اختلاف رائے کے انسانی حق کو پامال کرتے ہیں

ممبئی: 27/دسمبر(پی آر) شاکر شیخ کوکنوینر یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمنیشن کے بموجب ذات پات، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں آج کل عام ہیں۔ لہٰذا وقت کی ضرورت ہے کہ سول سوسائٹی اکٹھی ہو کر انسانی حقوق سے متعلق مسائل پر بات چیت کرے اور اس کے دفاع کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرے۔ معاشرے سے ناانصافی اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لیے ان حقوق کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ اسی نوع کو مدّ نظر رکھتے ہوئے یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمنیشن ممبئی کی جانب سے ایک سیمینار29 دسمبر 2021 وقت ساڑھے 6 تا سے ​​ساڑھے 8 بمقام دوسری منزل پرآڈیٹوریم، مراٹھی پترکار سنگھ CSMT ممبئی میں کیا گیا ہے۔

سیمینار میں مقررین کے طور پر محترمہ حسینہ خان (ممبر بی باک کلیکٹو)، ایڈوکیٹ نہال سنگھ راٹھوڑ (وکیل ناگپور)، ایڈوکیٹ فواز شاہین (کوئل فاؤنڈیشن، دہلی)، ڈاکٹر اشوک دھاولے(صدر،آل انڈیا کسان سبھا) خطاب کریں گے۔ محترم جسٹس ابھئے تھپسے (کنوینر یونائیٹڈ اگینسٹ انجسٹس اینڈ ڈسکریمنیشن) تقریب کی صدارت کریں گے۔اِس اہم تقریب میں شرکت کرکے اپنی اہم اور فعال ذمّہ داری کا ثبوت دیں۔
مزید تفصیلات کے لیے 9270068781 پر ربط پیدا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!