انتقال پُرملال

حیدرآباد: خواجہ عبدالمقتدر کا انتقال پُر ملال

مولانا حامدمحمد خان، جناب سیدعبد الباسط انور،حافظ محمد رشاد الدین و دیگر کا اظہار تعزیت

حیدرآباد: خواجہ عبدالمقتدر صاحب ولد محمد عبد القادر صاحب مرحوم، آفس سکریٹری شعبہ تربیت جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ و ایڈمنسٹریٹر اسٹینڈرڈ پبلک اسکول خلوت’ ساکن نور خان بازار حیدرآباد، بعمر 65 سال مختصر علالت کے بعد بروز چہارشنبہ 9 بجے شب اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔

مرحوم انتہائی خوش مزاج، ملنسار، دینی وتعلیمی سرگرمیوں میں ہمیشہ متحرک’ اور اصول پسند مزاج کے مالک تھے۔ خواجہ عبدالمقتدر کے انتقال پر مولانا حامدمحمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ، سیدعبد الباسط انورسکریٹری حلقہ شعبہ تربیت، محمد اظہر الدین،سکریٹری حلقہ رابطہ عامہ، حافظ محمد رشاد الدین، ناظم شہر گریٹر حیدرآباد، وحید دادخان سابق امیر مقامی چارمینار ودیگرنے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے حق میں درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا فرمائی۔

مرحوم نے شعبہ تربیت دفتر حلقہ،ٹیچرس لرننگ اکیڈمی،اور اسٹینڈرڈ پبلک اسکول میں جو خدمات انجام دی ہیں اسے طویل عرصہ تک یاد رکھا جائیگا۔اللہ تعالی انکی ان تمام کاوشوں اور کارِ خیر کو قبو ل کرے انکی مغفرت کا سامان کرے۔مرحوم کی نمازِ جنازہ بروز جمعرات 23، ڈسمبر بعد نمازِ ظہر جامع مسجد دارلشفاء پرامیرحلقہ مولانا حامد محمد خان نے پڑھائی۔ تدفین قبرستان بودے شاہؒ نزد مسلم ہاسپٹل چادر گھاٹ پر عمل میں آئی۔

مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے فرزند ڈاکٹر معاذ سے موبائل نمبر 9985182738  پر ربط کیا جاسکتا ہے۔لواحقین میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے درجات بلند کرے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے اور تحریک اسلامی کو انکا بہترین نعم البدل عطا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!