تازہ خبریںخبریںقومی

ہندوتوا کے علمبردار: ویرساورکرکو نریندرمودی نے کہا’اچھےشاعر، مصلح قوم، بہادر اورانقلابی شخص تھے’

نئی دہلی: 28 مئی – وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مجاہد آزادی ویر ساورکر (ونايك دامودر ساورکر) کی 136 ویں سالگرہ پر انہیں سلام کیا۔ مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا’’ویر ساورکر کو ہم ان کی سالگرہ پر سلام کرتے ہیں ۔ ویر ساورکر نے ہندوستان کو مضبوط بنانے کے لئے غیر معمولی جرات، حب الوطنی اور مضبوط عزم کا ثبوت دیا۔ انہوں نے ملک کے باشندوں کو ملک کی تعمیر وترقی کے تیئں خود کو وقف کرنے کے لئے حوصلہ افزا کیا‘‘ ۔


وزیر اعظم نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ویر ساورکر کی شخصیت پر روشنی ڈالی ہے۔مسٹر مودی نے اس ویڈیو میں کہا’’ساورکر جی کی شخصیت مختلف اوصاف سے پر تھی ۔ وہ ہتھیار اور علم دونوں کے پرستار تھے۔ ساورکر یعنی روشنی ، ساورکر یعنی خود قربانی ، ساورکر یعنی ریاضت ، ساورکر یعنی عنصر، ساورکر یعنی دلائل ، ساورکر یعنی شباب ، ساورکر یعنی تیر، ساورکر یعنی تلوار‘‘۔وزیر اعظم نے ویڈیو میں کہا’’عام طور پر ویر ساورکر کو ان کی بہادری اور برطانوی راج کے خلاف ان کی جدوجہد کے لئے جا نا جاتا ہے ۔ لیکن ان سب کے علاوہ وہ اچھے شاعر اور مصلح قوم بھی تھے، جنہوں نے ہمیشہ خیر سگالی اور یکجہتی پر زور دیا۔ ساورکر شاعری اور انقلاب دونوں کو ساتھ لے کر چلے۔ حساس شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بے خوف انقلابی بھی تھے‘‘۔


ویر ساورکر کی پیدائش 28 مئی 1883 کو ہوئی تھی اور ان کا انتقال 82 سال کی عمر میں 26 فروری 1966 کو ہوا۔مورخین کے مطابق ویر ساورکر مسلم لیگ کے جواب میں ہندو مہاسبھا میں شامل ہوئے اور بعد میں’ ہندوتو ‘لفظ کے چلن کو بڑھایا ۔برطانوی حکومت کے دوران ویر ساورکر کو دوہری عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اور انہیں انڈما ن و نکوبا ر جزائر کی سیلولر جیل میں قید کیا گیا۔ بعد میں انہیں 1921 میں رہا کر دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!