بیدر: اہلیہ جناب شاہ صفدر محی الدین قادری کا انتقال پُر ملال
بیدر:21/دسمبر (اے ایس ایم) اہلیہ جناب شاہ محی الدین قادری الملتانی المعروف بہ حضرت شاہ صفدر محی الدین قادری الملتانی ؒ سجادہ نشین درگاہ حضرت شاہ فتح اللہ قادری المعروف بہ حضرت داداپیر ؒ بیدر کا کل رات بعمر76سا ل انتقال پُر ملال ہوگیا۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج صبح مسجد مدرسہ حضرت محمود گاواں ؒ بیدر میں جناب شاہ مخدوم محی الدین قادری الملتانی فیصل کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت داداپیر ؒ عمل میں آئی۔
مرحومہ سید شاہ محمود محمد محمد الحسینیؒ سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت خواجہ سید شاہ ولی اللہ محمد محمد الحسینی کی بڑی دختر تھیں اور جناب شاہ سجاد محی الدین قادری الملتانی سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت دادا پیر ؒ کی والدہ محترمہ تھیں۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر سجادگان و متولیان، علمائے مشائخین، دینی ملی،تعلیمی اور مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے علاوہ رشتہ داروں نے شرکت کرتے ہوئے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت و جمیع پسماندگان کو پُرسہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی۔
پسماندگان میں 4دختران 4فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 23/دسمبر ظہر تا عصر مسجدحضرت سید شاہ لعلن محمد محمد الحسینیؒ ” لعلن حسینی“ پتال نگری بیدر میں ختم القرآن مجید بعد نماز عصر فاتحہ و پیشکشی چادر گُل بہ مزار مرحومہ و مغفورہ مقرر ہیں۔ فرزندان مرحومہ نے شرکت فاتحہ و دعائے مغفرت کی گذارش کی ہے۔