مختصر مگر اہم

ملک بھر میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز کی تعداد 200 کے پار: وزارت صحت

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے معاملوں کی تعداد 200 ہو گئی ہے۔ مہاراشٹر اور دہلی میں سب سے زیادہ 54-54 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ تلنگانہ 20 کیسز کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک، راجستھان، کیرالہ اور گجرات میں بالترتیب 19، 18، 15 اور 14 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ یوپی میں تاحال اومیکرون کے دو کیسز سامنے آئے ہیں اور دونوں ہی مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!