ملک میں اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے، کرناٹک میں مزید بڑھے 5 نئے مریض
بنگلور: کرناٹک میں کووڈ-19 کے نئے ویرینٹ، اومیکرون کے مزید پانچ نئے کیسز کے آنے کے ساتھ، ریاست میں اس کی کل تعداد 19 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ ریاستی وزیر صحت کے سدھاکر نے کہا کہ اتوار کو پانچ نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیر نے ٹوئٹ کیا کہ ان پانچ نئے کیسز میں دھارا واڑہ کی ایک خاتون (54)، شیوموگا کے بھدراوتی کی طالبہ (20)، اُڈوپی خاندان سے تعلق رکھنے والاایک شخص ( 82) اور خاتون( 73) اورمنگلور سے ایک لڑکی (19) شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ریاست کے جن چھ اضلاع میں اومیکرون کے کیسز پائے گئے ہیں ان میں شیوموگا، دھارواڑ، بنگلور، جنوبی کنڑ، اڈوپی اور بیلگاوی شامل ہیں۔