حیدرآباد: انجمن مسلم دانشورانِ عثمانین کا اجلاس
حیدرآباد: 15/دسمبر(پی آر) عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر انجمن مسلم دانشوران ِ عثمانین کی جانب سے 14 دسمبر کو اردو گھر مغل پورہ میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ جس کی صدارت خواجہ ثناء الرحیم ریٹائرڈ ایگزیکٹیو انجینئر بلدیہ عظیم تر حیدرآباد وممتاز عثمانین نے کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر حافظ محمد خواجہ قادری نظامی پی ٹی ایل اردو بی جی آر گورنمنٹ ڈگری کالج حیدرآباد نے کی۔
مقررین میں سید افتخار مشرف ایڈوائزر تلنگانہ میگزین، ڈاکٹر علی بازہرہما ایڈیٹر تلنگانہ میگزین، ڈاکٹر م ق سلیم صدرشعبہ اردو شادان کالج، ڈاکٹر سید حبیب امام قادری ایڈیٹر ماہنامہ تاریخ دکن، ڈاکٹر محمد ہلال اعظمی چیف ایڈیٹر صدائے شبلی محمد خالد نائب صدر تنظیم انجمن مسلم دانشوران عثمانین، عبدالملک پروگرام کنوینر نے خطاب کیا اور اس پروگرام میں ممتاز سماجی جہد کاروں کو مومنٹوز سے نوازا گیا۔
سہارابیگم صدراین جی او، مجیب احمد خان سینئر رپورٹر، محمد عبداللہ عادل سینئر رپورٹر، صفیہ ماہین صدر تنظیم ناری نکیتن کو مومنٹوز سے نوازا گیا۔ اظہار تشکر کوثر بی بی ممتاز ریسرچ اسکالر عثمانیہ نے کیا۔ پروگرام میں مختلف مقررین نے انسانی حقوق پر سیرحاصل گفتگو کی۔