اسکالرشپ کیلئےعرضی داخل کرنے محمد نعیم الدین سینئر صحافی کی اپیل
بسواکلیان: 15/دسمبر(ایم این) محمد نعیم الدین سینئر اردو صحافی نے صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے تمام طلبہ اور اولیائے طلبہ کو یہ اطلاع دی ہیکہ مرکزی وزرات برائے اقلیتی امور کی جانب سے تعلیمی سال 22-2021 کےلئے دی جانیوالی پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ کی عرضیاں داخل کرنے کی تاریخ میں پھر سے ایک مرتبہ توسیع کردی گئی ہے۔
اب پوسٹ میٹرک اور میرٹ کم مینس اسکالرشپ کے لئے طلبہ عرضیاں 31 دسمبر تک داخل کر سکتے ہیں۔ جبکہ پری میٹرک اسکالرشپ کے لئےعرضی داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع نہیں کی گئی۔ 15 دسمبر پری میٹرک اسکالرشپ کے لئے عرضی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔
انہوں نے ایسے طلبہ جو پی یو سی سے پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کررہے اور میناریٹی طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں سے اپیل کی ہیکہ اس موقع پر فائدہ اٹھائیں اور جلد از جلد اسکالرشپ کے لئے عرضی داخل کریں۔ بہت سے طلبہ حکومت کی ان اسکیمات کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے معاشی تنگدستی کی بناء پر اپنی پڑھائی کا سلسلہ ترک کردینے ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہیکہ وہ طلبہ میں اس کے تئیں بیداری پیدا کریں ۔