“تیری نسبت براہیمی ہے معمار جہاں تو ہے” موضوع پرحیدرآباد میں 30 مئی کواجتماع عام
حیدرآباد: 28 مئی- اسٹوڈ نٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا،(ایس آئی او) حیدرآباد ساوتھ ڈویژن کے جاری کردہ اعلان کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے موقع پر25ویں شب کی مناسبت سے مسجد قادریہ، سعیدآباد میں ایک اجتماع عام منعقد کیا جا رہا ہے۔ ایس آئی او، حیدرآباد ساوتھ ڈویژن کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 30 مئی 2019 بروز جمعرات، رات 11 بجے مسجد قادریہ، سعیدآباد، حیدراباد میں یہ اجتماع عام ‘تیری نسبت براہیمی ہے معمار جہاں تو ہے’ مرکزی موضوع پر اجتماع عام منعقد ہو گا۔ جس کو کو برادر سہیل کے کے کیرالا ڈائریکٹرQUILL فاؤنڈیشن و سابق صدر تنظیم اسٹوڈ نٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) “تیری نسبت براہیمی ہے معمار جہاں تو ہے” مرکزی موضوع پر خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ذمہ داران ایس آئی او حیدرآباد ساوتھ ڈویژن نے تمام مسلمان نے علاقہ بالخصوص طلبہ اور نوجوانوں کو اس اہم موضوع پر منعقد ہونے والے اس اجتماع میں شرکت کی گزارش کی ہے۔