بیدرضلع بیدر سے

بیدر: جمعیت علماء کا سیرت کوئزمسابقہ، اول پوزیشن حاصل کرنے والے 3 طالبات عمرہ ٹکٹ کی مستحق

بیدر: 15/دسمبر(اے ایس ایم) مولانا محمدتصدق ندوی جنرل سیکریٹری جمعیت علماء بیدر کے بموجب جمعیت علماء بیدر کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول میں ضلع بیدر کے تمام تعلقہ جات میں اسکول کالج کے طلبہ وطالبات کے درمیان سیرت کوئز مسابقہ رکھا گیا تھا،اس مسابقہ میں تعلقہ سطح پر اول پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کا ضلعی مسابقہ یہاں نظام فنکشن ہال بیدر میں منعقد کیا گیا اس مسابقہ میں جماعتوں کے اعتبار سے تین سیکشن بنائے گئے تھے،جماعت چہارم سے ششم تک ایک سیکشن،جماعت ہفتم سے دہم تک دوسرا سیکشن اورکالج کے طلبہ وطالبات کے لئے تیسرا سیکشن رکھا گیا تھا۔

ضلع بھر سے 70 طلبہ وطالبات نے اس مسابقہ میں حصہ لیا،پہلے سیکشن میں سیدہ اسریٰ انجم بنت سید جابر، الامین کالج، منااکھیلی نے اول،سمرین بنت عبدالستار،اقراء شاہین کالج،اوراد بی، دوم،فوزیہ مسکان بنت عبدالجبار، اقراء شاہین کالج،اوراد بی، سوم، تہمینہ بیگم بنت محمدریاض، اقراء شاہین کالج، اوراد بی، چہارم،سیدہ ضحی ناز بنت عبدالقادر، الامین کالج منااکھیلی نے پنجم پوزیشن حاصل کی۔

دوسرے سیکشن میں عائشہ وردہ بنت شیخ جمال الدین،جماعت ہشتم کیمبریج اسکول بیدر،اول،فصیحہ مریم بنت عبدالواجدخان،جماعت نہم وزڈم اسکول بیدر،دوم،سمرین بانو بنت محمدشفیع،جماعت ہشتم مستعد پورہ اسکول بیدر،سوم،عبدالمتین بنت محمدجمیل،جماعت دہم شادں اسکول ہمناآباد،چہارم،نوشین بنت جہانگیر،جماعت ہشتم مولانا آزاد اسکول بیدر،پنجم پوزیشن حاصل کی۔

تیسرے سیکشن میں تسنیم بیگم بنت محمدملتانی،جماعت ششم مولانا آزاد اسکول املا پور،اول،عائشہ مہوش بنت شیخ ولی، جماعت سوم الامین اسکول منااکھیلی،دوم،محمدابراہیم ولد محمدمنہاج الدین،جماعت سوم گوڈلک اسکول بیدر،سوم،محمدی بیگم بنت شیخ چاند،جماعت پنجم جوہر اسکول بیدر،چہارم،ام ہانی بنت مولانا فضیل،جماعت ششم شاہین اسکول ہمناآباد نے پنجم پوزیشن حاصل کی۔

پہلے سیکشن میں سیدہ اسریٰ انجم ولد سید جابر منااکھیلی،دوسرے سیکشن میں عائشہ وردہ بنت شیخ جمال الدین بیدر،تیسرے سیکشن میں تسنیم بیگم بنت محمدملتانی املا پور بیدر، اول پوزیشن حاصل کرنے کی بنا پریہ تینوں عمرہ ٹکٹ کے مستحق قرار پائے، انشاء اللہ ان تینوں خوش نصیب طالبات کو ان کے والد کے ہمراہ سفر عمرہ شروع ہونے کے بعدعمرہ کا ٹکٹ دیا جائیگا۔

مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء بیدر نے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا کہ بیدر ضلع میں یہ پہلا موقع ہے کہ سیرت کوئز مسابقہ میں امتیازی پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لئے اتنا پُر کشش انعام رکھا گیا ہے،مفتی ایوب سلیم حسامی صدر سٹی جمعیت علماء بیدر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ اس سیرت کوئز مسابقہ کے ذریعہ تین ہزار طلبہ و طالبات تک سیرت النبی ﷺکا پیغام پہنچا ہے۔

اس مسابقتی اجلاس میں جناب مصطفی صاحب چیرمین مجتبیٰ فاؤنڈیشن حیدرآباد، ڈاکٹر سید امجدسداشیو پیٹھ مہمان خصوصی تھے،اس مسابقتی اجلاس کی میزبانی سٹی جمعیت علماء بیدر نے بحسن خوبی انجام دی،مفتی محبوب اشاعتی جنرل سیکریٹری سٹی جمعیت علماء بیدر کے زیرنگرانی تمام ذمہ داروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مہمان نوازی کا حق ادا کیا،اس موقع پرحافظ محمدعمر قریشی خازن جمعیت علماء بیدر، محمدفیاض احمدایچ کے جی این سیکریٹری جمعیت علماء بیدر،مولانا اسحاق رشیدی، مولانا نذیر اشاعتی،مولانا عرفان اشاعتی نائب صدور جمعیت علماء بیدر،مولانامحمدمعز الدین رشادی،جناب سراج احمدمرچی،حافظ ادریس اشاعتی،سید علی احمدگتہ داراراکین جمعیت علماء بیدرکے علاوہ تمام تعلقہ جات کی یونٹو کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!