بھیم راؤ پاٹل MLC کی جیت پر چندراسنگھ کہا ‘منتخب نمائندوں اور پارٹی کارکنوں کی ٹھوس کوششوں کا نتیجہ ہے’
بیدر: 14/دسمبر (پی این) بیدر جنوب حلقہ میں کانگریس کے معروف لیڈر چندراسنگھ نے ضلع بیدر سے ایم ایل سی الیکشن میں کانگریس اُمیدوار بھیم راؤ پاٹل ہمناآباد کی کامیابی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
چندراسنگھ نے بتایا کہ بھیم راؤ پاٹل کی جیت کانگریس لیڈروں، بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں اور کارکنوں کی ٹھوس کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اور یہ اس بات کی علامت ہے کہ ضلع بیدر میں کانگریس پارٹی مضبوط ہے۔
بیدر جنوب حلقہ میں کانگریس کے معروف لیڈر چندراسنگھ نے مزید بتایا کہ بیدر جنوبی حلقہ میں پارٹی کارکنوں نے بھیم راؤ پاٹل کی جیت کے لیے سخت محنت کی تھی۔ اس لیے انہیں اسی حلقے میں سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ حلقہ سمیت ضلع کے بلدیاتی اداروں کے نمائندوں اور پارٹی قائدین اور کارکنان کا میں ذاتی طور پر مشکور ہوں۔