ضلع بیدر سے

بسواکلیان: شیرسوار بیت المال کی جانب سے 400راشن کٹس کی تقسیم

بسواکلیان: 20/مئی (کے ایس) شیرسوار بیت المال کی جانب سے بلا امتیازمذہب و ملت400راشن کٹس مستحق خاندانوں میں تقسیم کی گئی جس میں تمام بنیادی روز مراہ کے اشیا ء جیسے چا ول،جوا ری گہیوں کا آٹا، شکر،چا ئے پتی، صابن، تیل، مسور کی دال چنے کی دال پر مشتمل کٹس بنائے گئے۔ COVID-19کے دو ماہ کے طویل لاک ڈا ؤن کی وجہ سے متاثر لوگوں میں تقسیم عمل میں آئی۔ویسے مختلف تنظیموں اور مختلف انجومنوں کی جا نب سے بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں لیکن شیر سوار بیت المال کی جا نب سے جو کٹس تیار کی گئی ہیں اس میں پورے بنیادی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے کٹس تیار کی گئے جو لو گوں میں مقبول اور کٹس حا صل کر نے وا لے مستحقین میں خو شی کی لہر نظر آرہی تھی۔ کٹس کی فراہمی وغیرہ کا نظم کسی چندے پر منحصر نہیں ہے بلکہ اس کا انحصارصرف شیر سوار بیت المال کے ذمہ دار ممبران کے تعاون عمل سے انجام پاتی ہے۔ اس مو قع پر تحصیلدار ساوتری سلگرکو بھی مدعو کیا گیا تھا ان کے علاوہ متولی درگاہ راجہ بیگ سوار ضیاء الحسن صا حب جا گیر دار چشتی نظامی شیر سوار کی قیادت میں تقسیم عمل میں آئی۔

اس موقع پر جناب فتح علی خان (پھترو بھائی)،جا وید نظامی،مو لانارسول صاحب ملٹری مین، سید واجد صاحب، ماجد بارود والے،ماجد بھوسگے اور کٹس کے مستحقین مو جود تھے۔اس مو قع پر تحصیلداربسواکلیان نے اپنی تقر یر میں کہا کے شیر سوار بیت المال کی جا نب سے جو کٹس بنائے گئے ہیں اس میں بنیادی چیزوں کا خا ص خیال رکھا گیا جس سے یہ کٹس حاصل کر نے والے لوگ مطمئن اور خوش نظر آرہے ہیں۔کئی تنظیموں نے کٹس کی تقسیم کئے ہیں لیکن شیر سوار کے کٹس بہترین انداز میں تیار کئے گئے ہیں۔مز ید انہوں نے لو گوں کو ہدا یت کر تے ہو ئے کہا کہ مذ ہبی مقا مات پر زیادہ عوام جمع نا ہوں،کرونا سے بچنے کے لئے لا زمی ہے کے ماسک کا استعمال کریں فا صلے کا خیال رکھے جس کی وجہ سے ہم مہلک وائر س سے بچنے میں کا میاب ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!