مختصر مگر اہم

جنرل بپن راوت کی موت سے غمزدہ سونیا گاندھی 9 دسمبر کو نہیں منائیں گی اپنا یومِ پیدائش

ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد کی موت سے پورا ہندوستان غمزدہ ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت متعدد سیاسی و سماجی ہستیوں نے اس حادثہ پر اظہارِ غم کیا ہے۔

اس درمیان کانگریس صدر سونیا گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 9 دسمبر کو اپنا یومِ پیدائش نہیں منائیں گی۔ یہ جانکاری کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے دی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ کانگریس صدر نے کل یعنی 9 دسمبر کو اپنا یومِ پیدائش نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے پارٹی کارکنان اور حامیوں سے سختی کے ساتھ کہا ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے جشن سے پرہیز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!