ایم بی بی ایس میں داخلہ کے خواہشمند طلباء وطالبات کی مفت رہنمائی کا ECGC حیدرآباد نے کیااعلان
حیدرآباد: 2/دسمبر(پی آر) شہرحیدرآباد اورآس پاس کے علاقوں کے ایسے طلباء و طالبات کے لئے جو میڈیسن (ایم بی بی ایس)کرنے کے خواہشمند ہیں ایجوکیشنل اینڈ کیرئیر گائیڈنس سنٹرحیدرآبادکی جانب سے انکی مفت رہنمائی کا اہتمام کیاجارہا ہے۔
محمدضمیر انچارج ECGCنے بتایاکہ سینکڑوں طلباء و طالبات جنہوں نے نیٹNEETپاس کیا ہے اور وہ داخلہ کے تعلق سے الجھن کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ بے شمار طلباء وطالبات نے نیٹ کامیاب نہیں کیاہے لیکن وہ میڈیسن کرنا چاہتے ہیں ان تمام کی ہندوستان کے معیاری کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلہ کے تعلق سے رہنمائی کی جائے گی۔
شیخ حبیب(ڈائرکٹرریلیکس)، شری جے سریکانت کمار(ڈائرکٹر ایس وائی ایس)۔ مسٹرٹی سریش (سینئر کونسلر)اورمنظور احمد(سینئر کونسلر) امیدواروں کی کونسلنگ کریں گے اورنیٹ کے مواقع سے واقف کروائیں گے۔ یہ سیشن اتوار5/ڈسمبر2021ء بروز اتوار حیدرآباد میں ECGCمرکز،اسلامک سنٹر لکڑکوٹ چھتہ بازارحیدرآبادپرمنعقد ہوگا۔
شرکت کے خواہشمند امیدواران قبل از وقت موبائل نمبر 9502551095پر فون کرکے رجسٹریشن کروالیں۔ رجسٹریشن کے بغیر داخلہ نہیں دیاجائے گا۔ امیدواراپنے رینک کارڈ، ضروری دستاویزات اور مارکس میمو کے ساتھ شرکت کریں۔ آخری تاریخ 4/ڈسمبرمقرر کی گئی۔ اس سیشن میں حکومت کی جانب سے ہونے والی کونسلنگ کے بارے میں بھی تفصیلات سے واقف کروایاجائے گا۔