بحث کے بغیر لوک سبھا میں پاس کیا زرعی قانون کو منسوخ کرنے والا بل
لوک سبھا کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا ہنگامہ شروع ہوگیا۔ ہنگامے کے درمیان وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے زرعی قانون واپس لینے کا بل پیش کیا ہے۔ جسے بغیر کسی بحث کے منظور کر لیا گیا، اس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی منگل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا میں کانگریس لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے ایوان میں بل پر بحث کا مطالبہ کیا تھا۔