بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان میں 30/نومبر کو”سیرت محمد ﷺ کا پیغام” موضوع پر خصوصی پروگرام

بسواکلیان: 27/نومبر (ایم این) ذوالفقار احمد کنوینر سیرت مہم کی اطلاع کے مطابق جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کی جانب سے سیرت رسول ﷺ پر خصوصی پروگرام بعنوان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام شہر کے ورشا پیالیس فنکشن ہال میں 30/نومبر کو شام 6:15 سے منعقد ہوگا۔ محمد کنی سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک مرکزی موضوع پر صدارتی خطاب فرمائیں گے۔ ڈاکٹر ابھی نو ردرا منی، ڈاکٹر جیشن پرساد اور فادر باپو مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونگے۔ امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان کلیم عابد نے برادران ملت سے اپیل کی ہیکہ اپنے اپنے ہم وطن بھائیوں کے ساتھ شرکت فرمائیں۔ اور یوٹیوب  لوکل چینل پر بھی دیکھا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!