کرناٹک: ریاستی وزیر وقف اور چیئرمین وقف بورڈ نے کی چیف منسٹر سے ملاقات
بنگلورو: 25/نومبر (پی آر) محترمہ ششیکلا اے جولے، وزیر برائے وقف و حج محکمہ اور این کے محمد شفیع سادی چیرمین کرناٹک وقف بورڈ نے آج چیف منسٹر کرناٹک بسواراج بومئی سے ملاقات کی اور وقف اداروں کی ترقی اور وقف املاک کے تحفظ کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین وقف بورڈ نے کہا ہے کہ ریاست میں بہت زیادہ وقف املاک پڑی ہوئی ہیں جن کی حفاظت اور ترقی کی جائے گی جس کے لیے تخمینہ 300.00 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔
چیف منسٹر نے چیرمین وقف بورڈ کو تجویز دی کہ وہ بنیادی طور پر کمیونٹی، وقف اداروں کی مجموعی ترقی اور وقف املاک کی حفاظت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پروجیکٹس کی تشکیل کریں۔ CM نے ریاستی حکومت سے بورڈ کو ضروری تعاون اور گرانٹس مختص کرنے کا تیقن دیا۔
حج و وقف کی وزیر محترمہ۔ ششی کلا انا صاحب جولے نے محکمہ حج و وقف کے عہدیداروں کی میٹنگ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں پر تبادلہ خیال کیا اور جہاں بھی ضروری ہو اس عمل کو تیز کرنے کے لئے کہا۔ اس موقع پر این کے ایم شفیع سعدی، چیرمین وقف بورڈ، روف الدین کچری والے چیرمین حج کمیٹی، عبدالریاض خان آر، رکن وقف بورڈ اور میجر منیوانن آئی اے ایس، سکریٹری برائے حکومت، اقلیتی بہبود محکمہ موجود تھے۔