بیدرضلع بیدر سے

بیدر میں 25/نومبر کو ملعون وسیم رضوی پر کریمنل کیس درج کرنے کا کیا جائے گا مطالبہ: کل جماعتی متحدہ محاذ

بیدر: 24/نو مبر (نا مہ نگا ر) سید منصوراحمد قادری انجنئیر کنوئنرکل جماعتی متحدہ محاذ نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اُتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کا سابق صدر وسیم رضوی جس کی تصنیف کردہ کتاب بہ نام ”محمد“ اس پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیﷺ اور قرآن مقدس اور مذہب اسلام کے بارے میں نہایت لغو، تضحیک آمیز اور گستاخانہ جملوں کا استعمال کیا۔ ایک مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے لیکن اپنے پیارے نبی محبوبِ خدا، پیغمبر اسلام محمد رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کرسکتا۔

لہذا آپ تمام مسلمانان بیدر سے بلا تفریق جماعت و تنظیم، مسلک و عقیدہ سبھی جامع مسجد بیدر پر بتاریخ 25/نومبربروز جمعرات بوقت صبح 11 بجے جمع ہوجائیں جہاں سے سبھی ملکر پرامن انداز میں ٹاؤن پولیس اسٹیشن جاکر وہاں وسیم رضوی اور اس کا ساتھ دینے والوں کے خلاف بیدر کے مسلمانوں کی جانب سے شکایت درج کروائی جائیگی۔

جس میں اس کی فی الفور گرفتاری اور مذہبی منافرت پھیلانے، فتنہ و فساد برپا کرنے، ملک میں بدامنی پیدا کرنے ملک کو بانٹنے اور ایک مخصوص فرقے کے جذبات مجروح کرنے کی پاداش میں کریمنل کیس بک کرنے کا مطالبہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!