ضلع بیدر سےہمناآباد

بھیم راؤ پاٹل کو کانگریس پارٹی کا MLC اُمیدوار بنانے پر اظہار تشکر

ہمناآباد: 23/نومبر (ایس آر) یوتھ کانگریس کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد ریحان،رکن بلدیہ محمد مکرم جاہ اور سابق صدر بلدیہ سیدکلیم اُللہ نے ایک مشترکہ صحافتی بیان جا ری کرتے ہوئے کانگریس اعلی کمان سے بھیم راؤپاٹل کو بیدر سے کانگریس پارٹی کا ایم ایل سے کا اُمیدوار بنانے پر اظہار تشکر کیا ہے اور انہوں نے اعلی کمان کو اس بات کا تیقن دیا ہے کے بھیم راؤ پاٹل کی جیت کو یقینی بنانے کے لئیے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی اور بھاری اکثریت کے ساتھ تاریخی جیت دلائی جائے گی.

ماضی میں اسی آنجہانی بسواراج پاٹل نے دو مرتبہ تاریخی جیت درج کروائی ہے اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھیم راؤ پاٹل کی جیت یقینی ہے۔بھیم راؤپاٹل کو کانگریس پارٹی کا اُمیدوار بنانے کے اعلان پر ہمناآباد میں ان کے حامیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا آتش بازی کی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!