بسواکلیانضلع بیدر سے

روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر کے نیوز ایڈیٹرعبدالعلی کی تہنیت

بسواکلیان: 18/نومبر (ایم این) محمد نعیم الدین صحافی بسواکلیان، مولانا سید اظہارالحق صاحب قاسمی امام و خطیب مسجدِ ابوبکر اورمحمد خلیل احمد گوبرے سماجی کارکن بسواکلیان نے عبدالعلی صاحب نیوز ایڈیٹر روزنامہ حیدرآباد کرناٹک، بیدر کو اخبار کے 60 سال مکمل ہونے پر اور اُردو کے لئے انکے خدمات کو سراہتے ہوئے بیدر میں انکے دفتر پہنچ کر شال پوشی کی اور کتاب وقلم کا تحفہ دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر بیدر کے قلم کار و شاعر محمد یوسف رحیم بیدری موجود تھے۔ واضح رہے کہ روزنامہ حیدرآباد کرناٹک بیدر کا اخبار علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں پابندی سے پڑھا جانے والا ہے۔ سرکاری و حکومتی خبروں کے ساتھ  سیاسی، سماجی و مذہبی خبریں شائع ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!