حیدرآباد: آئیٹا تلنگانہ کی تعلیمی کانفرنس اور آئیڈیل ٹیچرس ایوارڈ-2021 تقریب کا کامیاب انعقاد
ظہیر آباد: 15/ نومبر(پی آر) آئیٹا تلنگانہ میڈیا کمیٹی ممبر محمد معین الدین کے بموجب آئیٹا تلنگانہ کی جانب سے ملک ہند کےمجاہد آزادی و پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزادکی پیدائش کےموقع پر قومی یوم تعلیم کانفرنس آئیڈیل ٹیچرس ایوارڈ 2021 تقریب 13/ نومبر کو سالار ملت آڈیٹوریم اردو مسکن خلوت حیدرآباد میں زیر صدارت ریاستی صدر محمد یقین الدین منعقدہوئی انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ آئیٹا تلنگانہ اپنی کارکردگی کے لحاظ سے ملک میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے آئیٹا ریاست کے اساتذہ میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا چاہتی ہے اور ان کے منصب کو یاد دلاتی ہےاور ایوارڈز کے ذریعہ ان کی خدمات کو سراہتی ہے اور اس کے شایان شان بننے کی ترغیب دلاتی ہے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لیے بھی کوشاں رہتی ہے۔
پروفیسر سلیمان صدیقی سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی و رجسٹرار مولانا آزاداردو یونیورسٹی حیدر آباد نےبطور مہمان خصوصی کلیدی خطاب میں ذمہ داران آئیٹااور ایوارڈس یافتگان کو مبارک باد پیش کی انہیں انکی گراں قدر تعلیمی خدمات پر بیادگار مرحوم خالد حسین قیصری لائیف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےریاستی صدر کے ہاتھوں نوازا گیا۔ ریاستی سیکریٹری محمد اصغر حسین نے مہمانان کا خیرمقدم کرتے ہوئے غرض وغایت پیش کی جس میں بطور اعزازی مہمانان جناب میر ممتازعلی قومی جنرل سیکریٹری AIITA، جناب عبدالرحمان داؤدی اسسٹنٹ پروفیسر و سیکریٹری تعلیمی بورڈ تلنگانہ جناب محمد انور خان سابق قومی صدر نے خطاب کیا۔ ریاستی سطح پر تعلیمی خدمات کے حامل اساتذہ کو اسٹیٹ آئیڈیل ٹیچر ایوارڈز ریاست کے 25 اضلاع سے 55 اساتذہ کو مختلف زمرہ جات اسکول، کالج اور مدرسہ سے منتخبہ اساتذہ کو مہمان خصوصی ہاتھوں پیش کئے گئے ریاستی قائیدین آئیٹا نے ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو مبارک باد پیش کی۔
دریں اثنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم اور اسلام کا نظریہ تعلیم کتب کے تلگو ترجمہ بھی رسم اجرائی کی گئی اس پرو گرام کا آغاز مفتی منہاج کی تلاوت وترجمانی سے ہوا سید سمیع اللہ حسینی سیکریٹری عظیم تر حید ر آباد نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دیئےاور عبدالمجیب کنوینر نے اظہار تشکرپیش کیا سید عا رف نائب صدر نے ایوارڈ تقسیم کی ذمہ داری نبھائی سید اظہر الدین جوائنٹ سیکرٹری محمود علی سہیل محمد نصیرالدین معین الدین معیزالدین عبد الصبور ناصر الدین و دیگر نے انتظامات کئے تمام شرکائے اجلاس کے لئے ظہرانہ کا نظم کیا گیا