کرناٹک: ملت کے تعلیمی اداروں کو اعلیٰ سطح تک ترقی دینے کیلئے FMEI کی جانب سے بنگلور میں21-20 نومبرکو ہوگی ریاستی کانفرنس
بیدر: 15/نومبر (پی آر) محمدآصف الدین، جنرل سکریٹری، فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس، (فیمی) کرناٹکا کی اطلاع کے مطابق Covid-19 اورNEP-2020 کے بعد مسلم تعلیمی اداروں کے ذمہ داران ڈھیر سارے مسائل اورچالینجس کے ساتھ اسکولس اور کالجس چلارہے ہیں اور ان حالات میں اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ اُمت کے اداروں کی فکر کرنااور ان کی رہنمائی کرنا بلکہ حسب ِموقعہ وحسب ِسہولت مدد کرنا امت کا فریضہ ہے۔ اسی مقصد کیلئے ملک گیر تنظیم جماعتِ اسلامی ہند نے 2011 میں فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس، (فیمی) قائم کی ہے۔ تاکہ مسلم تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار کوموجودہ سطح سے بلندسطح تک پہنچایاجائے۔
اسی احساس کے ساتھ تعلیمی اداروں کے ڈھیر سارے مسائل اور چالینجس کی صحیح نشاندہی، باہمی تعاون اور نئی جہت کیلئے منظم ومنصوبہ بند کوشیش، ادارہ کو اعلیٰ سطح تک ترقی دینے والے عوامل پر رہنمائی کیلئے فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس، (فیمی) کرناٹک کی جانب سے تعلیمی اداروں کےذمہ داران کی ریاستی سطح کی 2 روزہ کانفرنس شہربنگلورمیں 20 اور21/نومبر2021 بروزہفتہ-اتوار منعقد کی جارہی ہے۔
جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کےذمہ داران جو اس کانفرنس میں شرکت کرنا چاہتے ہیں اُنہیں اوّلین فرصت میں آن لائن رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگا، جس سے آپ کی نشست کو محفوظ کیا جائے گا۔ قیام کے ساتھ فی فرد -/1500روپیے، بغیر قیام کے فی فرد -/1000روپیے رجسٹریشن فیس ہوگی۔ رقم ذیل میں دئیے گئے فون نمبروں پر جمع کرادیں۔
PhonePe No: 9738427419 (Arshiya)
Google pay No: 9743163821 (Afifa Taj)
مزید تفصیلات کیلئے۔ آرگنائزر: اقبال احمد، ٹریژرر، فیمی کرناٹکا۔ 9742751926 اسیسٹ آرگنائزر: ہارون باشاہ، سکریٹری، فیمی کرناٹکا۔ ریاض احمد رون، کونسل ممبر، فیمی کرناٹکا۔ 8095585593/9611936755 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر عبدالقدیر، صدر فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس، (فیمی) کرناٹک اور محمدآصف الدین، جنرل سکریٹری نے ریاست بھر کے تمام مسلم اداروں کے ذمہ داران سے شہربنگلورمیں میں منعقد ہونے والی ریاستی سطح کی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے استعفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی ہے۔