ٹاپ اسٹوری

کنگنا کے ’بھیک میں آزادی‘ والے بیان پر نواب ملک نے کہا ’لگتا ہے حشیش کا زیادہ استعمال کرکے بیٹھی تھیں‘

نواب ملک نے کہا کہ ہم اداکارہ کنگنا رانوت کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں، مرکزی حکومت کو کنگنا سے پدم شری ایوارڈ واپس لینا چاہیے اور انھیں گرفتار کرنا چاہیے۔

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کے ’بھیک میں آزادی‘ والے بیان کو لے کر اپوزیشن لگاتار حملہ آور ہے۔ این سی پی لیڈر نواب ملک نے کہا کہ کنگنا رانوت نے 2014 میں آزادی ملنے والی باتیں کہہ کر ہزاروں مجاہدین آزادی کی بے عزتی کی ہے۔

نواب ملک نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم اداکارہ کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت کو کنگنا سے پدم شری ایوارڈ واپس لینا چاہیے اور انھیں گرفتار کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے کنگنا رانوت نے اس طرح کا بیان دینے سے پہلے ملانا کریم (حشیش، ایک خاص قسم کی ڈرگس جس کی پیداوار ہماچل میں ہوتی ہے) کی زبردست خوراک لے رکھی تھی۔

غور طلب ہے کہ کنگنا رانوت کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں اداکارہ کہتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کہ 1947 میں جو آزادی ملی تھی، وہ بھیک تھی۔ اصل آزادی 2014 میں ملی۔ کنگنا کے اس بیان پر لوگ حیران ہیں اور انھیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!