کرناٹک: SPDI کے ریاستی عہدیداران کا انتخاب، عبدالمجید ریاستی صدر منتخب
بنگلور: 8/نومبر (پی آر)سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کرناٹک کی ریاستی نمائندگان کا اجلاس 6اور 7نومبر کو ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی کی صدارت میں بنگلور میں منعقد ہوا۔ قومی نائب صدر دہلان باقوی، قومی جنرل سکریٹریان الیاس محمد تمبے، محمد شفیع کی موجودگی میں ریاستی ورکنگ کمیٹی کا انتخاب ہوا۔ جس میں 24-2021 تین سال کی مدت کیلئے 27رکنی ریاستی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔
ریاستی صدر کے طور پر عبدالمجید میسورمنتخب ہوئے، ریاستی نائب صدور کے طور پر دیوانور پتنن جیا اور محترمہ سعید ہ سعدیہ منتخب ہوئے، ریاستی جنرل سکریٹریان کے طور پر عبدالطیف پتور، بھاسکر پرساد اور افسر کوڈلی پیٹ منتخب ہوئے۔ ریاستی سکریٹریان کے طور پر اشرف ماچار، آنند متبیل، شفیع بلارے منتخب ہوئے۔ریاستی خازن کے طور پر خالد یادگیر منتخب ہوئے۔
ریاستی کمیٹی ممبران کے طور پر عبدالحنان، پروفیسر نازنین بیگم، الفانسو فرانکو، اڈوکیٹ مجیدخان، مجاہد پاشاہ، امجد خان، عبدالرحیم پاٹل، عطاء اللہ جوکٹے، ابراہیم مجیدتمبے،محترمہ زینت بنتوال، پروفیسر غیاث الدین، محبوب ملا، مولانا نورالدین، ریاض کڈامبو، سلیم خان شیموگہ، غیاث الدین اور رفیع پاشاہ منتخب ہوئے۔