ہمناآباد میں جلسہ سیرت النبی صلی االلہ علیہ وسلم و تقسیمِ انعامات برائے خواتین
ہمناآباد: 5/نومبر(ایم این) شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند، ہمناآباد اور گرلز اسلامک آرگنائزیشن ہمناآباد یونٹ کی جانب سے 7/نومبر بروز اتوار کو صبح 10:30 تا دوپہر 1:30 بجے جامعہ اصلاح اللبنات بی بی گلی ہمناآباد میں جلسہ عام برائے خواتین اور تقسیم انعامات کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
جلسہ سے محترمہ توحیدہ سندھے ضلعی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ضلع بیدر جلسہ کے مرکزی موضوع “اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہاں والوں کےلئے رحمت بناکر بھیجا ” پر خطاب فرمائیں گی۔ اس کے علاوہ تحریری اور تقریری مقابلہ کے انعامات کی بھی تقسیم عمل میں آئیگی۔ لہذا ملت کی ماؤں اور بہنوں سے اس جلسہ میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔