خبریںقومی

حکومت ناکام ہوچکی، کسانوں کو مکمل طور پر نظرانداز کردیا: پرینکا گاندھی

للت پور میں متاثرہ کسان کنبوں سے ملاقات کے بعد پرینکا گاندھی نے کہا، ’’اب بوریوں میں کھاد کی کم مقدار دی جارہی ہے اور قیمت میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ وہ آخر کیا کریں گے؟ ان کے مسائل بہت ہیں لیکن حکومت سن نہیں رہی۔ وہ جانتے ہیں کہ کسان مہینوں سے سڑکوں پر ہیں۔ انہیں گاڑیوں سے کچلا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے مزید کہا، ’’حکومت ناکام ہوچکی ہے، اس نے کسانوں کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا ہے۔ یہ صرف ان 4 کسانوں کا مسئلہ نہیں ہے، یہ پورے بندیل کھنڈ کا مسئلہ ہے۔‘‘

پرینکا گاندھی کا للت پور دورہ، متاثرہ کسان کنبوں سے ملاقات

کانگریس جنرل سکریٹری اور اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی للت پور کے دورہ پر پہنچ گئی ہیں، جہاں وہ ان دو کسانوں کے اہل خانہ سے ملاقات کررہی ہیں جن کی حال ہی میں کھاد بحران کے سبب موت ہو گئی تھی۔ متاثرہ اہل خانہ نے پرینکا گاندھی کے سامنے اپنی پریشانیوں کو بتایا اور پرینکا نے ان کی مدد کا وعدہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!