الیکشن2019

بی جے پی صدرامیت شاہ نےاپوزیشن سے پوچھےکئی سوالات

نئی دہلی: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو لے کر آپوزیشن کے سخت ردعمل پر بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے مختلف سوالات اپوزیشن سے اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعہ پوچھےہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اپوزیشن سے پہلا سوال یہ کیا ہے کہ زیادہ تر اپوزیشن جماعتوں نے ای وی ایم پر سوالیہ نشان کھڑا کیا ہے تو میں انہی سے پوچھنا چاہوں گا کہ کیا وہ ابھی تک ہونے والے انتخابات میں جو ای وی ایم کے ذریعے کئے گئے تھے کوئی انتخاب نہیں جیتا ؟ اگر وہ اب ای وی ایم پر یقین نہیں کرتے تو پھر ان جماعتوں نے جو انتخابات جیتے ہیں وہ اقتدار کیوں حاصل کیا؟ یا کیا انہوں نے دوسرا سوال سپریم کورٹ کے بیان کو لے کر کیا ہے کہ سپریم کورٹ نے یہ بیان دیا تھا کہ ہر اسمبلی کے علاقے سے پانچ وی وی پیاٹ کو شمار کرنے کا باضابطہ حکم جاری کردیا تھا الیکشن کمیشن کو تو آخرتم اب کیا سپریم کورٹ کے حکم سے پوچھ رہے ہو؟ انہوں نے تیسرا سوال انتخابی عمل میں تبدیلی کے مطالبے پر پوچھا کہ کہ ووٹوں کی گنتی سے صرف دو دن قبل انتخابی عمل میں تبدیلی کا مطالبہ غیر قانونی ہے کیونکہ تمام جماعتوں کے اتفاق سے ہی یہ فیصلہ ممکن نہیں ہے چوتھا سوال انہوں نے ایگزٹ پول پر بی جے پی این ڈی اے کے رجحان کو دکھائے جانے کے بعد اپوزیشن نےای وی ایم کے مسئلے کو اچھالا ہے اپوزیشن سے یہ بھی سوال کیا کہ کہ اپوزیشن کا یہ کہنا کہ خون کی ندیاں بہا نہ اور ہتھیار اٹھانے جیسے غیر ذمہ دارانہ اور تشدد آمیز غیرجمہوری بیانات سے آخر اپوزیشن کس کو چیلنج کر رہا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!