بسواکلیانضلع بیدر سے

بسواکلیان: سیاہ پٹیاں باندھ کر اساتذہ نے فرائض نبھائے!

بیدر:22/اکٹوبر(وائی آر) بسواکلیان مستقر کے اساتذہ نے مختلف مطالبات کو لے کر جمعرات کو تعلقہ پرائمری اسکول اساتذہ تنظیم نے بی ای او سی جی ہڑلی کو ایک یادداشت پیش کی۔ اورمطالبہ کیاکہ نئی پنشن اسکیم مسترد کی جائے۔ دیگر کئی ایک مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی گئی۔ ہلسور بی ای او سنجے کمار کانگے، اساتذہ تنظیم کے صدر جگناتھ پتنگے، نائب صدر رامیش اماپورے، جنرل سکریڑی لکشمن ہمباڈے، ویریندر ریڈی، ہنمنت، شیوپتر اوکڑی، میناکشی جادھو، علاء الدین پٹیل، روحی داس مالے موجودتھے۔ تعلقہ کے تمام اساتذہ نے سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض نبھائے۔

اس کے علاوہ بیدر تعلقہ کے موضع بگدل کے سرکاری اسکول کے اساتذہ بھی سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے فرائض نبھانے کی خبر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!