مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی بال بال بچ گئے
رامپور: مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی جمعرات کو اس وقت بال بال بچ گئے جب اترپردیش کے ضلع رام پور میں پریس کانفرنس کے دوران ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے ہال کی سیلنگ ٹائلس گر گئی۔
مختار نقوی نے رامپور میں 16 اکتوبر سے منعقد ہونے والی ہنر ہاٹ کے ضمن میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ اسی دوران سیلنگ کی ایک ٹائلس ان کی سیٹ کے ٹھیک پیچھے کھڑے سیکورٹی اہلکار پر گر گئی جس سے وہاں افراتفری مچ گئی۔
انہوں نےاس سے پہلے ہنر ہاٹ کے انعقاد کے مقام پر تیاریوں کا جائزہ لیا اس کے بعد جیسے ہی انہوں نے پریس کانفرنس ہال میں میڈیا نمائندوں سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا اسی وقت سیلنگ ٹائلس ان سے ٹھیک تھوڑی دوری پر گر گئی۔ اس حادثے سے پریشان ہوئے بغیر مختار نقوی نے اسی جگہ پر اپنی پریس کانفرنس کا اختتام کیا۔