بابا بڈھن گری درگاہ چکمگلور معاملے میں SDPI نے کیا قانونی امداد فراہم کرنے کا اعلان
بنگلور: 14/اکٹوبر (پی آر) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی جانب سے بنگلورکے کنگ پیالیس میں ڈیلی گیٹس میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بطور خصوصی مہمانان سید سرور چشتی گدی نشین درگاہ اجمیر شریف، سید غوث محی الدین، شاہ قادری سجادہ نشین درگاہ بابا بڈھن گری اور عبدالحنان ریاستی صدر ایس ڈی پی آئی اور ایس ڈی پی آئی ریاستی جنرل سکریٹری افسرکوڈلی پیٹ نے خطاب کیا۔
ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبد الحنان نے ملک کے نوجوانوں اور تمام طبقات سے اپیل کی کہ دستور اور سیکولرزم کی حفاظت کے لیے متحد ہوکر تمام عوام کو بیدار کرتے ہوئے اپنی اپنی سطح پر کمیٹیاں اور انجمن تشکیل دے کر سیاسی اور سماجی ذمہ داریوں کا بوجھ آپس میں تقسیم کرکے زعفرانی شرارتوں سے ہوشیار رہتے ہوئے امن اور انصاف کو قائم رکھنے والی اس ایس ڈی پی آئی کی تحریک میں شامل ہوکر مسلسل جدوجہد جاری رکھنے کی اپیل کی۔
سجادہ نشین اجمیر شریف درگاہ سید سرور چشتی نے اپنے مخصوص خطاب میں ملک کی موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے سیاسی اور سماجی خودمختاری کی اہمیت سے آگاہ کرایا اور بابا بڈھن گری درگاہ کے معاملے میں تمام قانونی کاروائیوں کو کسی بھی حالت میں آخرتک کا انجام تک لے کر جانے کی ترغیب دی۔ سجادہ نشین سرور چشتی نے اپنی تقریر میں ایس ڈی پی آئی کی کووڈ کے زمانے کی فلاحی اور رفاہی کاموں کے علاوہ بنگلور، کے جی ہلی اور ڈی جے ہلی کے متاثرین کی قانونی اور مالی امداد کی خوب ستائش اور ہمت افزائی کی۔
ایس ڈی پی آئی نے این آئی اے کی طرف سے داخل کردہ یو اے پی اے اور دیگر سخت دفعات کے خلاف قانونی کارروائیوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سینکڑوں مظلومین کی ضمانت میں رہائی کروائی ہے اور ان کے گھریلو پریشانیوں کوحل کرنے کی خاموش کوشش میں لگی ہوئی ہے۔ سید غوث محی الدین سجادہ نشین بابا بڈھن گری درگاہ اور افسر کوڈلی پیٹ نے بابابڈھن گری درگاہ کے معاملے میں جو قانونی کاروائیاں چل رہی ہیں اور بقیہ جو معاملات مکمل ہونی ہے اس پر تفصیل سے معلومات فراہم کئے اور عوام الناس کو بابا بڈھن گری درگاہ معاملے میں انصاف حاصل کرنے کی جدوجہد کا حصہ بننے کی اپیل کی۔
اجلاس میں ریاستی سکریٹری اشرف ماچار، بنگلور ضلعی صدر و سابق چیئرمین ہلیتھ اسٹانڈنگ کمیٹی، مجاہدپاشاہ، ضلعی نائب صدر رمیش کمار، ضلعی جنرل سکریٹری سلیم احمد، ضلعی سکریٹری مزمل پاشاہ، پادرائن پورہ وارڈ صدر سید محبوب، جمیل پاشاہ او ر وارڈ ممبرس سمیت سینکڑوں پارٹی کارکنان موجود رہے۔
مجاہد پاشاہ نے استقبالیہ تقریر پیش کی، مزمل پاشا ہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے، سلیم احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔